چنئی،یکم دسمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) تمل ناڈو کے وزیراعلی ای کے پلانی سوامی نے کورونا وبا کی روک تھام کی کوششوں کے تحت ریاست میں نافذ لاک ڈاؤن کی معیاد میں کچھ پابندیوں کے ساتھ یکم سے 31دسمبر تک اضافہ کردیا ہے اگرچہ سبھی کالجوں اور مرینا بیچ کھولے جانے سمیت کچھ راحتیں دی گئی ہیں -
مسٹر پلانی سوامی نے بیان جاری کرکے کہا کہ کووڈ -19کی حالت میں ضلع کلکٹر اور میڈیکل پینل اور صحت ماہرین کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے -
انہوں نے بتایا کہ کچھ پابندیوں میں راحت دی گئی ہے جس میں سبھی کالجوں کو7 دسمبر اور مرینا بیچ اور دیگر سیاحت مقامات کو14دسمبر سے عام لوگوں کے لئے کھول دیا جائے گا-